تاریخ مریخ اور چیخ .
یہ کوئی سنہُ 0000 (AD) کی بات ہے (یہاں AD سے مراد آفٹر دھرنا ہے ) ہمارے ہردل عزیز اور تقریباً گالم گلوچ اور بازاری لہجے میں تجزیہ کرنے والے بے مثال دانشور جناب حسن نثار اپنے ہر تجزیے میں اس بات کا ذکر کرنا نہیں بھولتے تھے کہ اگر موجودہ حکومت پانچ سال پورے کر گئی تومہنگائی اس قدر بڑھ جاۓ گی کہ عوام کی چیخ مریخ تک سنائی دے گی اور تاریخ گواہ ہے کہ ان شریفوں نے کبھی عوام کا بھلا نہیں سوچا --
گزشتہ دن جب فیول کی قیمتوں میں تاریخی کمی دیکھنے کو آئی تو ماہرین کا خیال ہے کہ اس کمی سے باقی روز مرہ کی اشیاۓ ضروریات میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی یعنی مہنگائی بڑھنے اور ایک جگہ رکنے کی بجاۓ الٹا کم ہوگئی- اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مریخ کے چند کھسیانے قسم کے لونڈوں نے حسن نثار کے ماموں زاد بھائی کی قیادت میں ایک دھرنے کا اہتمام کیا ہے جس کا سر فہرست مطالبہ یہ ہے کہ چونکہ ہمیں چیخوں کی بجانے قہقہوں کی آوازیں آ رہی ہیں جن کا ہمارے کان نما اعضا پر انتہائی مضر صحت اثر پڑ رہا ہے اس لیے ہمیں زمینی وزیر اعظم کی ہیلتھ انشورنس سکیم کا مفتا مفت ممبر بنایا جاتے ....
یہ کوئی نئی بات نہیں، مذکورہ نثارصاحب اکثر و بیشتر اسی قسم کی سلف میڈ بونگیوں کی وجہ سے اپنے تمام بیرونی سیاروں پر مقیم چچا زاد ، خالہ زاد ، پھوپھی زاد اور کئی اور قسم کے زاد بھائیوں کے عتاب اور سنگین احتجاج کا نشانہ بن چکے ہیں - اور اس میں ان دنوں کی بات بھی شامل ہے جب مذکورہ نثار صاحب کراچی کی ایک مشہور و معروف جماعت کے پےرول پر ہوتے تھے اور ان کی شان میں ایسے ایسے قصیدے پڑھا اور لکھا کرتے تھے کہ ان کے کچھ کزنز کو باقاعدہ زمین پر آکر ان کو ہمارے عزیزی صاحب والا پانجا لگانا پڑا . اب آپ کہیں گے کہ اگر ان کو پانجا لگ چکا ہے تو کوئی فرق کیوں نہیں پڑا ؟ تو جناب اس میں مذکورہ نثار صاحب کی ڈھٹائی کے ساتھ ساتھ پاںجے کا بھی قصور ہے کیوں کہ محترم عزیزی صاحب کا پانجا SHO صاحب کے پانجے سے کافی نرم دل ثابت ہوا ہے----
مذکورہ نثار صاحب کی جن دیگر سیلف میڈ بونگیوں کا ذکر میں اوپر کر چکا ہوں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ موجودہ حکومت سے اچھائی کی توقع کرنا ایسا ہی ہے جیسے الماس بوبی سے جڑواں بچوں کی امید رکھنا . آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جناب نے مذکورہ بونگی حکومت بننے کے چند ماہ بعد ہی مارنا شروع کر دی تھی- یعنی مذکورہ نثار لوگوں کو باآ ورکروانا چاہ رہے تھے کے ترقی ایک بٹن ہے جس کو دبانے سے ہم تیسری دنیا سے پہلی دنیا میں تشریف لے جائیں گے یا مزید سادہ الفاظ میں مذکورہ نثار صاحب عوام کو یقین دلوا رہے تھے کہ نو خواتین مل کر ایک مہینے میں بچہ پیدا کر سکتی ہیں .
No comments:
Post a Comment