اجی سنتے ہو ؟
!ارے اب بھی کوئی شک ہے؟ ستائیس سال ہوگۓ ہیں شادی کو
!آپ بھی نہ ہر بات کو مذاق میں ٹال دیتے ہیں
- بیگم خدا کو مانو ستائیس ورے کوئی مذاق نہیں ہوتا، سچ پوچھو توکبھی کبھی اپنے صبر کی مثال دینے کو دل کرتا ہے
پر تمہیں تو پتا ہے کہ اپنی مثال خود دینے سےلوگوں کی توجہ مثال کی بجاۓ میری خود خودنمائی کی خواہش پر مرکوز ہو جاتی ہے
ہاۓ الله ! آپ ٹھیک تو ہیں نہ ؟ آج آپ کس طرح کی گہری گہری باتیں کر رہے ہیں ؟
ہاں میں چنگا بھلا ہوں بس سوچتا ہوں کہ کوئی طریقہ ہونا چاہئے معاشرے میں ہر انسان کو ٹھیک ٹھیک ناپنے کا اور ہاں
اس کی ساری خوبیوں کو خواہ وہ ذہنی ہوں یا جسمانی
اچھا میرے پلے کچھ نہیں پڑ رہا آپ کیا کہ رہے ہیں ، وہ میں نے آپ کو کہا تھا نہ کہ عمیرہ کے ہاں جانا ہے تو آج چھٹی ہے تو چلیں کیا ؟
ارے بھئی، دیکھو جب انسان دنیا میں آتا ہے تو اسکو زمین پر بھیجنے کا ایک مقصد ہوتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اس کو خدا ہر وہ وسیلہ مہیا کرتا ہے جس کی اس مقصد کے حصول کے لیے ضرورت ہوتی ہے
ہاں ، ویسے کونسا آپ نے آج تک میری بات مانی ہے جو آج مانیں گے ؟ کتنے دنوں سے کہ رہی ہوں کہ جانا ہے
اب دنیا میں آنے کے بعد سب سے پہلا مقصد اس مقصد کو تلاش کرنا ہی ہوا نہ ؟ دوسرا مقصد اپنے آپ ماپنا کہ میں کیا ہوں اور کتنا ہو ؟
اچھا وہ درزی سے میرا سوٹ ہی لے آیئں جو میں نے سائرہ کی شادی کے لیے بنوایا ہے
دیکھو ، جس دن یہ معلوم پڑ جاۓ کہ مقصد کیا ہے اور میں کیا ہوں تو یقین مانو زندگی شروع ہی اسی دن ہوتی ہے چاہے وہ دن بھڑھاپے میں ہی کیوں نہ آ ۓ
!آپ کو کہا تھا کہ ذہنی تناؤ والی دوا لینا مت چھوڑیں پر آپ کو کوئی اثر ہی نہیں ، یہ سب اسی کا نتیجہ ہے
اچھا میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر کسی کو اس کا مقصد معلوم ہو جاۓ تو وسائل اس کے پیچھے پیچھے بھاگتے ہیں یعنی مقصد کا معلوم ہونا ہی اصل مشکل مرحلہ ہے انسان کے لیے
ہاۓ خدایا یہ بجلی نجانے کب آۓ گی ، کتنے کام رہتے ہیں کرنے والے اور اوپر سے آپ کی بے مقصد باتیں
ارے یوں بھی تو ہو سکتا ہے کہ انسان اپنے آپ کو پہلے تول لے کہ وہ کیا ہے اور کتنا ہے پھر اس کے حساب سے مقصد کی تلاش کرے ، بلکل ویسے جیسے اپنے آپ کو پڑھنے کے بارے میں بھلے شاہ نے کہا "کدی اپنے آپ نوں پڑھیا ای نیئں" والی بات اوراس صورت میں اپنے آپ کو تولنا یا پڑھنا ہی اصل مشکل مرحلہ ہے، پھر ایک سے بڑھ کر ایک مقصد آپ کے
!سامنے آئے گا
دیکھئے نہ چار بج گۓ ہیں اور .... باہر تو دیکھئے کون دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے؟
ویسے بیگم ، یہ بات تمہیں سمجھانا بھی تو ایک مقصد ہو سکتا ہے ، لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ مجھے اپنے آپ کو تولنا پڑے گا کہ آیا میں یہ مقصد حاصل کر سکتا ہوں بھی یا نہیں؟
پہلے تو یہ دوا لیجئے اوردوسرا اگر ستائیس سال میں آپ اس مقصد کے لیے اپنے آپ کو نہیں تول سکے توپھر آپ کوئی اور اچھا سا مقصد ڈونڈھ لیجئے
No comments:
Post a Comment